شوبز نیوز*

فلم ’’ایوینجرز انفینیٹی وار نے فلم ’’باغی 2‘‘ اور’’ پدماوت‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی تصورات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز بھارت میں 30.30 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اینتھنی روسو اور جو روسو کی تصورات پر مبنی سائنس فکشن فلم ’’ایوینجرز: انفینیٹی وار‘‘ جمعہ کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز ہی 30.30 کروڑ کا بزنس کر کے ہندی فلم ’’باغی 2‘‘ اور’’ پدماوت‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد فلم پہلے نمبر پر س آگئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 25.10 کروڑ کے ساتھ فلم ’’باغی 2‘‘ اور فلم ’’پدماوت‘‘ 19 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہی

متعلقہ عنوان :