گلوکاری کے شعبے کو اپنانے کا سہرا والد کو جاتا ہے،شلپا رائو

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ گلوکارہ شلپا رائو نے کہا ہے کہ گلوکاری کے کیریئر کو اپنانے کا سہرا والد کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا رائو کا کہنا ہے کہ میں جمشید پور سے تعلق رکھتی ہوں جہاں پڑھائی پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور میوزک کوسنجیدہ نہیں لیا جاتا، صرف ایک شخص ہے جس نے میرے لئے یہ سب کیا اور وہ میرے والد ہیں جنہوں نے میرے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی اور مجھ پر اعتماد کیا جس پر ان کی بہت زیادہ شکرگزار ہوں، انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ لوگ اس پر کیا کہیں گے اور میری اسی انداز میں پرورش کی

متعلقہ عنوان :