پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلموں کا دورواپس اآرہا ہے، لیلیٰ

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) اداکارہ وماڈل لیلیٰ نے کہا ہیپاکستان میں اچھی اورمعیاری فلموں کا دورواپس اآرہا ہے جدید ٹیکنالوجی کے سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری آرہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ کا کہنا تھا کہ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنے سے کوئی بھی فنکاربڑا یا چھوٹا نہیں ہوتا بلکہ یہ اس کی تربیت کا ایک ایسا حصہ ہوتا ہے، جس کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنا فنی سفرفلم انڈسٹری سے شروع کیا، لیکن پھرمیں نے تھیٹراورٹی وی پربھی کام کیا اوریہ سلسلہ جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلموں کا دورواپس اآرہا ہے، اسی لیے میں بھی ان دنوں شمالی علاقہ جات میں کچھ نئے پراجیکٹس کی شوٹنگز میں مصروف ہوں۔ جہاں تک بات ان کی تفصیلات کی ہے توفی الوقت ان کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اتنا بتا سکتی ہوں کہ یہ پراجیکٹس اآنے والے دنوں میں پاکستانی فلم اورسینما انڈسٹری کی بحالی اورترقی میں اہم کردارادا کریں گی

متعلقہ عنوان :