سعودی عرب ،چھوٹے قصبوں کے نوجوانوں کیلئے 10ہزار آسامیوں کا کوٹہ مختص

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سعودی شہر مکہ مکرمہ کے گورنر دفتر نے چھوٹے قصبوں کے رہائشی نوجوانوں کے لئے 10ہزار آسامیوں کا کوٹہ مختص کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تک چھوٹی کمشنریوںکی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو نجی شعبے سے وابستہ کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

گورنر دفتر ،کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے تعاون سے تربیتی پروگرام کا اہتمام کریگا۔۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے وزارت محنت کو ہدایت کی ہے کہ چھوٹی کمشنریوں کے نوجوانوں کو انکی کمشنریوں میں ہی آسامیاں فراہم کی جائیں۔ چھوٹی کمشنریوں کے شہریوں کی بڑے شہروں کی طرف منتقلی کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ ان کے لئے اپنے شہروں میں کوٹہ مختص کیا جائے…

متعلقہ عنوان :