انٹرنیشنل ڈیسک

شمالی کوریا جوہری تنصیبات والے مقامات کو مئی میں بند کر دے گا،جنوبی کوریا

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) شمالی کوریا اپنے جوہری تجربے کے مقام کو مئی میں بند کردے گا اور طریقے کار کی شفافیت کیلئے امریکی اور جنوبی کوریائی ماہرین کو بھی شمالی کوریا مدعو کیا جائیگا۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان جنوبی کوریا صدر یون ینگ چان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے جنوبی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اتفاق کیا تھا کہ وہ مئی میں جوہری سائٹ کو بند کر دیں گے،شمالی کوریا جوہری سائٹ کو بند کرنے کیلئے جلد ہی جنوبی کوریا اور امریکہ کے ماہرین کو مدعو کرے گا تاکہ جوہری سائٹ کو بند کرنے کے عمل کو عالمی برادری کے سامنے شفافیت کیساتھ پیش کریں،شمالی کوریا جنوبی کوریا کے وقت کے ساتھ اپنی گھڑی ملائے گا،ابھی شمالی کوریا جنوبی کوریا کے مقابلے میں اپنا مقامی وقت نصف گھنٹے پہلے رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم شمالی کوریا کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ 27 اپریل کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔کوریا کی 1953 کی جنگ کے بعد کم جونگ ان پہلے شمالی کوریائی سربراہ ہیں جنہوں نے جنوبی کوریا میں قدم رکھا اور دونوں کوریائی ممالک کے درمیان سربراہی کانفرنس شمالی کوریا سے جنگی دھمکیوں کے چند ماہ بعد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :