شاعرایم اے تبسم کی لکھی غزلیں گلوکارارشاداحمدانصاری کی آوازمیںریکارڈکی جائیں گی

اتوار اپریل 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء)معروف شاعروکالم نگارایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں پرمبنی البم گلوکارارشاداحمدانصاری کی آوازمیں ریکارڈکیا جائیگا،تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار،قوال ،موسیقاراستادارشاداحمدانصاری نے بتایا کہ وہ ان دنوں معروف شاعر وکالم نگارایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں کی ریہرسل مقامی اکیڈمی میں کررہے ہیں،ریہرسل مکمل ہونے کے بعد ان غزلوں کومقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں ریکارڈکروائیں گے،ایم اے تبسم کی غزلوں کی ویڈیوالبم کی عکسبندی جلدہی شروع کردی جائیگی۔