چاول زرمبادلہ کمانے کا دوسرا بڑا ذریعہ،برآمدات میں اضافہ بارے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے،رفیق سلمان

اتوار اپریل 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) نے چاول کی برآمدات کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت کو خصوصی اقدامات کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چاول کی برآمدات کو 4ارب ڈالرتک بڑھایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین رفیق سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چاول زرمبادلہ کمانے کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے اس لئے اسکی برآمدات میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے جس سے آئندہ 5سال کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کو باآسانی 4ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات کے اضافہ سے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔چاول کو بھی باقاعدہ صنعت کا درجہ دیکر شعبہ کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :