چیمپئنز ٹرافی، قومی ہاکی ٹیم کا فزیکل کنڈیشننگ کیمپ (آج) شروع ہو گا

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کا فزیکل کنڈیشننگ کیمپ (آج) پیر سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں فزیکل کنڈیشنگ کیمپ کیلئے 38 سینئرز کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، یہ ایونٹ کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے، نامور آسٹریلوی فزیکل انسٹرکٹر ڈینل بیری ٹریننگ کی نگرانی کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ روئلانٹ کی سفارش پر پی ایچ ایف نے ڈینل کی خدمات حاصل کی تھیں۔ تربیتی کیمپ 15 مئی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :