Live Updates

قوم نے ڈرامے ،تماشے اور ناچ گانے کی سیاست کو مسترد کردیاہے،طلال چوہدری

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ قوم نے ڈرامے تماشے اور ناچ گانے کی سیاست کو مسترد کردیاہے پی ٹی آئی کے تبدیلی اور انقلاب کے جھوٹے دعوے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں پوری قوم جان چکی ہے کہ تحریک انصاف لوٹوں کا وہ مجموعہ ہے جو ہر بار اقتدار کیلئے قلابازی لگادیتے ہیں میرے مخالفین بھی اسی طرح اپناپارٹی نشان بدل کر جبکہ ہم اپنے شیرکے نشان پرہی الیکشن لڑیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے چک نمبر 36گ ب اور چک نمبر 128گ ب میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا ہرقدم عوام کی فلاح وبہبود اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے اٹھ رہا ہے میاں نوازشریف کی کوششوں سے کراچی میں امن بحال ہوا غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیاکراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بن گیا مگر ملک دشمن عناصر کو معلوم ہوگیا ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں جیس رفتار سے پاکستان کو اوپر لے جارہے ہیں 2018ء کے الیکشن میں یہ سب کو پیچھے چھوڑ دیں گے مخالفین نے مختلف الزامات لگاکر انہیں حکومت سے الگ کردیا ہے مگر عوام کو یہ فیصلہ منظور نہیں عوام اپنی طاقت سے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں اپنا فیصلہ سنائیں گے اور مسلم لیگ کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات