فیصل آباد،میڈیکل سٹورز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ‘درجنوں مریض مشکلات کا شکار

اتوار اپریل 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) میڈیکل سٹورز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ‘درجنوں مریض مشکلات کا شکار ‘آل پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر فیصل آبادسمیت صوبے بھر میں میڈیکل سٹورز چوتھے روز بھی بند رہے ‘سٹورز مالکان نے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے پنجاب بھر میں میڈیکل سٹور مالکان کا تیس اپریل کو لاہور ناصر باغ میں احتجاج کا اعلان جسکے بعد مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا ‘کیمسٹ ایسوسی ایشن اور ریٹیلر ز ایسوسی ایشن اور لیومل سل کیمسٹ کونسل رہنما ئوں نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ 2017ء کا ترمیمی مسودہ جب تک صوبائی اسمبلی سے منظور نہیںکرایا جاتا ہڑتال جاری رہے گی ‘ ہسپتالوں میں مریض اورانکے لواحقین کو سخت مشکلات کاسامنا جسکی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی رکنے کی وجہ سے اموات واقع ہوسکتی ہیں بڑے ہسپتالوں میں رش بڑھنے کی وجہ سے مریضوں کو ادویات لکھ کرڈسچارج کیا جارہاہے لواحقین کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت سٹورز مالکان اور حکومت کو کوئی درمیابی حل نکالنا ہوگا دوسری طرف مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حکومت رورل ہیلتھ سنٹروں میں ہر قسم کی ادویات کی سرکاری سطح پر فراہمی کو یقینی بنائے ۔