Live Updates

نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک عروج کی نئی منزلوں کی جانب رواں دواں ہے، عابد شیر علی

مخالفین کو اپنی کوتاہیوں اور عوام سے کئے جھوٹے وعدوں کا حساب دینا ہوگا، وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک عروج کی نئی منزلوں کی جانب رواں دواں ہے۔ مخالفین کو اپنی کوتاہیوں اور عوام سے کئے جھوٹے وعدوں کا حساب دینا ہوگا، مسلم لیگ ن کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی جتنی مرضی سازشیں کرلی جائیں مخالفین کبھی چور دروازے سے اقتدار حاصل نہیں کرپائیں گے۔

انہوںنے ملک سے دہشتگردی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ مسلم لیگ ن کا اہم کارنامہ ہے قائد میاں نواز شریف نے اقتدار میں آکر ملک وقوم اور اداروں کی توقیر کی اضافہ کیا ہے ،خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے ،الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈر کبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریسنٹ گرائونڈ میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرمرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ کیپٹن محمد صفدر نے کہاہے کہ ووٹ کوعزت دو ورنہ کسی ادارے کی عزت نہیں رہے گی ۔ آئندہ الیکشن عوام کی نگرانی میں ہونگے‘ عمران خان اور نیاز ی کی کبھی بھی باری نہیں آئے گی ۔ نواز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے لازوال خدمات انجام دی ہیں ۔ انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نااہل قرار دیا گیا ۔

پوری قوم آئندہ الیکشن میں ان کے حق میں فیصلے دے کر مخالفین کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کے دانت کھٹے کئے ‘ ملک دشمنوں قوتوں کو موٹر وے ‘سی پیک جیسے بڑے منصوبے ایک آنکھ نہیں بھا رہے ہیں ۔ زرداری اور عمران ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں ‘ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا عوام محاسبہ کرینگے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کو مہنگائی،، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے تحفے دیئے ‘۔

کے پی کے عوام کو محرومیوں کا شکار کرنے والے نیازی خاں ہیں جبکہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنیکا سہرامحمد نوازشریف کو جاتا ہے، نیازی اور زرداری کی مفادات پر مبنی سیاست اور اقتدار کے لئے گٹھ جوڑ ان کے کسی کام نہیں آئے گا مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور محمد نواز شریف پوری قوم کے ہر دلعزیز قائد ہیں۔نوجوان نواز شریف کی تحریک کا ہر اول دستہ ہیں۔

ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے ملک بھر کے نوجوان چٹان کی طرح میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوان جوق در جوق مسلم لیگ ن کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل بدلیں گے۔ مسلم لیگ ن ووٹرز کا تقدس اب کسی بھی صورت پامال نہیں ہونے دے گی۔

مفادات کی خاطر الیکشن لڑنے والوں کو اب قوم مسترد کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ وہ اس ملک میں سیاست کریں گے اور عوام کے ساتھ ہی رہیں گے جبکہ صوبائی صدر یوتھ ونگ پنجا ب و وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ چوہدری کاشف نواز رندھاوا ‘ حافظ شفیق کاشف ‘ ‘ سیف الحق بیگ ‘ چیئرمین شیخ اسل ‘ امجد واہلہ ‘ شہباز رندھاوا ‘ چوہدری عبدالرحیم رندھاوا ‘ میاں محمد سرور ‘ باقر ڈوگرمنظور شہزاد ‘ ‘ چیئرمینز یونین کونسلز ‘ اقلیتی رہنمائی جوئیل عامر سہوترا‘ سلیم آفتا ب کے علاو ہ ہزاروں کی تعداد میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و اراکین اور عوام موجود تھی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات