سپورٹس ڈیسک*

پاکستان کپ 2018ء کے چوتھے روز خیبرپختونخواہ نے پنجاب کو10وکٹوں سے ہرادیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وپاکستان کپ 2018ء کے چوتھے روز خیبرپختونخواہ نے پنجاب کو10وکٹوں سے ہرادیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ 2018ء کے چوتھے روز پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں خیبر پختونخواہ نے ٹاس چیت کر پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر297رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آصف علی نے 97گیندوں پر 8چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 121رنز،محمد عمران نے 1چھکااور5چوکے لگا کر 54گیندوں پر59رنز،زین عباس نے 1چھکااور3چوکے لگاکر25گیندوں پر27رنزبنائے۔خیبرپختونخواہ کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے ضیاء الحق نے 60رنز دیکر4جبکہ حماد اعظم نے 52رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسری اننگز میں خیبرپختونخواہ نے 297رنزکا ہدف 38.1اوور میں حاصل کرلیا۔خرم منظور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5چھکوں اور26چوکوں کی مدد سے 118گیندوں پر190رنزجبکہ شان مسعود10چوکوں کی مدد سی100رنزبنا کر دونوں کھلاڑی ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کپ کا پانچواں میچ سندھ اور فیڈرل ایریا کے مابین کھیلا جائے گا اورمعروف گلوکار عارف لوہارشام 6بجے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :