کوئٹہ،ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق ،دو زخمی

اتوار اپریل 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں2 افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں لیویز کمانڈر بختیار خان اور استاد میر جاں بحق ہو گیا اسی طرح کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ میں بجلی کا کام کر تے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک مزدور ثاقب جھلس کر زخمی ہو گئے اسی طرح بروری روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے جمیل احمد زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔