کوئٹہ، پولیس کی کارروائی ، 7 اشتہاری گرفتار،چرچز کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ریجنل پولیس افسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے 7 اشتہار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چرچز کی سیکورٹی پر 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ فرنٹیئر کور کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے کوئٹہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی کا رروائی کر تے ہوئے مختلف مقدمات میں اشتہاری 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کا رروائی شروع کر دی ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ اتوار کوصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام چرچز اور حساس مقامات پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پولیس کے پانچ ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی تعینات ہیں پولیس کا گشت اور ناکہ جات بھی جاری ہیں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کا رروائیاں تواتر کیساتھ جاری رہے گی تا کہ جرائم پیشہ عناصر اور مفرور ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جھکڑا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :