پراسیکوٹر جنرل نیب کی تنخواہ 13لاکھ 7ہزارروپے ماہانہ مقرر

سو سی سی کار، 600لیٹر ماہانہ ، 6ہزار موبائل کیلئے ، اسلام آباد سے لاہور کے لئے ہوائی ٹکٹوں سمیت دیگر اخراجات بھی قومی خزانے سے ادا کیے جائیں گے،صدر نے منظوری دیدی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 8کی شق 1کے تحت پراسیکوٹر جنرل نیب کی تنخواہ 13لاکھ 7ہزار 300سو 3روپے ماہانہ مقرر کردی جبکہ ذاتی استعمال کے لئے 18سو سی سی کار 600لیٹر ماہانہ پیٹرول 6ہزار موبائل کیلئے اور اسلام آباد سے لاہور کے لئے ہوائی ٹکٹوں سمیت دیگر اخراجات بھی قومی خزانے سے ادا کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز صدر ممنون حسین نے پراسیکورٹر جنرل نیب کے تنخواہ اور مراعات میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے دفعہ 8کی شق 1کے تحت منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق 29جنوری 2018سے باقاعدہ شروع ہوجائے گا آرڈیننس کے تحت پراسیکورٹر جنرل کی تنخواہد 13لاکھ 7ہزار 331روپے ماہانہ مقرر ہوگی جبکہ دیگر مراعات میں رہائشی اخراجات یوٹیلٹی بلز سرکاری اور ذاتی استعمال کے لیے 18سو سی سی کار 600لیٹر ماہانہ پیٹرول موبائل بل کیلئے 6ہزار روپے اسلام آباد سے لاہور کے سالانہ ہوائی سفر کے 3ٹکٹ قومی خزانے سے ادا کیے جائے گے جبکہ نائب قاصد مالی خاکروب ڈائیور اور پولیس محافظ بھی حکومت کی طرف سے فراہم کیا جائے گا گھر پر جنریٹر ائیر کنڈیشنز سمیت دیگر پراسائش بھی حکومت برداشت کریں گی