یوگنڈا پولیس کا مسجد میں انتہاپسندی کے ایک مرکز پر چھاپہ، دو افراد ہلاک، درجنوں گرفتار

100سے زائد خواتین و بچوں کو رہا کرادیا گیا

اتوار اپریل 19:20

کمپالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) یوگنڈا پولیس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہوں نے کمپالا کی ایک مسجد میں انتہاپسندی کے مرکز پر چھاپہ مار کر دو افراد کو ہلاک اور درجنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 100سے زائد خواتین و بچوں کو رہا کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایک سیکورٹی ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افسران کو مسجد کے اندر بظاہر اسلامی انتہاپسندانہ مرکز کا سراغ لگا یا۔

یہ انکشاف گزشتہ شام ہوا جب پولیس افسران نے ایک مشتبہ شخص کا پیچھا کیا جو رواں سال کے اوائل میں ریم شیکل اوصافی مسجد میں اعلی سطحی اغواء و قتل کے واقعات میں ملوث خیال کیا جاتا ہے ۔ جھڑ پ کے دوران پولیس کا کہنا ہے کہ ایک آفیسر زخمی ہوگیا دو افراد کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا اور 36 گرفتار کرلئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :