تائیوان، الیکٹرانکس آلات کی فیکٹری میں آتشزدگی، پانچ فائر فائٹرز سمیت سات افراد ہلاک

اتوار اپریل 19:20

تائپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) شمالی تائیوان میں الیکٹرانکس آلات کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ فائر فائٹرز سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،یہ مقامی محکمہ محکمہ فائربریگیڈ نے کہی ہے ۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ تائویوان شہر میں صنعتی ضلع میں واقع سرکٹ بورڈ ساز فیکٹری کی آٹھ منزلہ عمارت میں لگی ۔

(جاری ہے)

سات فائر فائٹرز بڑی اشیاء گرنے سے پھنس گئے جب وہ فیکٹری کے اندر لوگوں کی تلاش میں مصروف تھے ۔

انہیں اتوار کی علی الصبح بچالیا گیا لیکن صرف دو زندہ بچ سکے ۔دودیگر ہلاک شدگان تھائی لینڈ سے فیکٹری ملازمین تھے ۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق سات دیگر فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں ان میں سے پانچ نامعلوم مائع چیز سے جھلس گئے ۔اسکا کہناہے کہ جائے وقوعہ پر ڈیزل اور زہریلے کیمیکلز کے آثار بھی ملے ہیں۔