نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری آج پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور وہ پہلے افریقی رہنما ہوں گے جس کا وائٹ ہاؤس کی ٹرمپ انتظامیہ خیرمقدم کرے گی۔

(جاری ہے)

تمام نظریں ٹرمپ پر ہوں گی جبکہ اس سے قبل ٹرمپ نے افریقی ممالک کو’’گندے ممالک‘‘ کا نام دیا تھا اور یہ ایسا نقصان دہ بیان ہے جس کی وہ تردید کرتے آئے ہیں۔ ٹرمپ کے اس براعظم کے ساتھ تعلقات اس وقت مارچ میں مزید گھمبیر ہوئے جب سابق وزیرخارجہ ایکس ٹیلرسن کو اس کے پہلے افریقی دورے میں نائجیریا میں موجودگی کے دوران فارغ کردیا گیاتھا۔اس کے نتیجے میں یہ دورہ ٹرمپ کی افریقی پالیسی کے بارے میں کم انکشافات کرتا ہے۔