آرمینیائی بحران میں شامل تمام فریقین ’’نیک نیتی‘‘ سے مذاکرات کریں،امریکہ

اتوار اپریل 19:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) امریکہ نے آرمینیائی بحران میں شامل تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ’’نیک نیتی‘‘ سے مذاکرات کریں۔یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جبکہ ملک کا معمر حکمران سرزسرکسان وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

سابق سوویت یونین کی یہ ریاست گزشتہ دو ہفتوں سے شدید بحران میں ہے جو اس وقت شروع ہوا جب سروسز کسیان کی حکمران ریپبلکن پارٹی نے انہیں وزیراعظم کے لئے نامزد کیا جب کہ اس کی دوسری اور آخری مدت بطور صدر ختم ہوگئی تھی۔ اس اقدام سے احتجاجی تحریک شروع ہوگئی جس کی قیادت اپوزیشن ایم پی نیکول پشنیان کر رہے ہیں تھے جس سے آخرکار پیر کے روز سرکسیان کے بطور وزیراعظم استعفیٰ کی راہ ہموار ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :