یمن میں سعودی اتحادیوں کی فضائی حملے ، 2کمانڈرز سمیت درجنوں باغی ہلاک

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سعودی اتحادیوں کے فضائی حملے میں درجنوں یمنی باغی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں2کمانڈرز بھی شامل ہیں،یہ بات سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتائی،سیاسی سربراہ کی ہلاکت کے بعد مزاحمت کاروں کے لئے یہ دوسری کاری ضر ب ہے۔

(جاری ہے)

حوثی باغیوں نے گزشتہ روز صالح صمد کے لئے عوامی جنازے کا اہتمام کیا جو ان کی سپریم سیاسی کونسل کا سربراہ اور باغیوں کا د وسرا بڑا کمانڈر تھا اور وہ گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں مارے گئے تھے جس کا دعویٰ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے کیا تھا۔

ان کا جنازہ گھنٹوں بعد ہوا جب سعودی عرب کے سرکاری الاخباریہ ٹی وی نے کہا کہ 2 سرکردہ باغی بھی ان 50حوثی باغیوں میں شامل ہیں جو دارالحکومت صنعاء میں ایک نئے حملے میں مارے گئے۔ گزشتہ رات صمد کو خراج تحسن پیش کرتے ہوئے باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے صباعین چوک کو نشانہ بنایا جبکہ حوثی لوگ صمد کے جنازے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :