آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری گی ،سعید غنی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بلاول بھٹو سے بڑی امید یں ہیں اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری گی جبکہ کراچی کو 30سال سے یرغمال بنایا ہو تھا پیپلزپارٹی عوام کو آزاد کرائے گی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لیاقت آباد جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بلاول سے بڑی امیدیں ہیں اور آئندہ عوام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سکولوں کرکے ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہم ووٹ چھین کرنہیں مانگ کرلینے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نئے جذبے اور نوجوان قیادت کے ساتھ کراچی کی عوام کے سامنے پیش ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 30سال سے کراچی کو یرغمال بنایا ہو تھا اور فیصلے بزور طاقت ہوتے تھے لیکن ہم عوام کو آزاد کرائیں گے وہ جسے چاہیں ووٹ دیں