متوازن بجٹ موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے اور قابل تحسین ہے، نوید ملک

سی ڈی اے مرکز جی ٹین کے ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کرائے،سردار عابد

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر محمد نوید ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاجر دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس سے نہ صرف مہنگائی میں کمی آئے گی بلکہ تاجروں کو ٹیکس ریلیف ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے جی ٹین مرکز کے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار عابد یوسف سے ملاقات میں کیا ۔

انہوںنے مذید کہا کہ 12 لاکھ کی بنیادی چھوٹ سے زیادہ تر چھوٹے تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہو جائیں گے اور بقایا کے لئے صرف 5 فی صد ٹیکس ہو گا انہوںنے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ٹین مرکز کے جنرل سیکرٹری سردار عابد اور اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سنیئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سی ڈی اے کی مارکیٹوں کے ترقیاتی کاموں سے عدم دلچسپی ناقابل برداشت ہے جبکہ مارکیٹیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں اور کہا کہ ڈائریکٹر ایم اے علی سفیان ایک مقامی افسرا ہے اور شہر کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ مال بنانے میں مصروف رہتا ہے انہوںنے چیئرمین سی ڈی اے عثمان باجوہ اور میئر اسلا م آباد شیخ انصر عزیز سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد کے شہریوں پر رحم کھائیں اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے علی سفیان کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔