افغانستان، مارٹر گولا پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین افغان ہلاک

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) افغا نستان میں بچوں نے کھیلتے ہوئے ایک ایسا مارٹر گولا پھاڑ دیا، جو اس علاقے میں گرا تھا مگر پھٹا نہیں تھا۔ مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاستی گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ہونے والے اس واقعے میں دیگر سات بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری شورش کی وجہ سے وہاں متعدد مقامات پر زمینی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے مارٹر موجود ہیں، جو اس طرز کے خون ریز واقعات کا سبب بنتے ہیں اور ہر سال سینکڑوں افراد ان کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔