اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وفد کی بنگلہ دیش میں روہنگیا سے ملاقات

سینکڑوں روہنگیا مسلمانوں کا مظاہرہ ، ’’ہمیں انصاف چاہیے‘ کے نعرے ،وفد کو 13 مطالبات پیش

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک وفد نے بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین سے ملاقات کی۔ جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں آباد ان لاکھوں روہنگیا باشندوں کو میانمار کی راکھین ریاست میں عسکری آپریشن کے بعد ہجرت کرنا پڑی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سلامتی کونسل کا وفد جس عمارت میں موجود تھا، اس کے باہر سینکڑوں روہنگیا نے ’’ہمیں انصاف چاہیے‘ کے نعرے کے ساتھ مظاہرہ بھی کیا۔ بتایا گیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کے نمائندوں نے سلامتی کونسل کے وفد کو 13 مطالبات پیش کیے ہیں، جن میں روہنگیا باشندوں کے لیے میانمار کی شہریت کا مطالبہ بھی شامل ہے۔