Live Updates

لاہور کی عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں دیدیا ،تحریک انصاف کی 20سال کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں دے دیا ہے۔تحریک انصاف کی 20سال کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔پی ٹی آئی کے پی کے کی طرح پنجاب میں بھی عملی طور پر تبدیلی لے کر آئے گی۔ہمارا مشن کرپشن ،بے روزگاری اور غربت کیلئے خاتمے کیلئے ہے۔

اس تحریک کی کامیابی کیلئے عوام کو ساتھ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

جب تک چور ڈاکو اس ملک پر قبضہ جمائے رکھیں گے اس وقت تک غریب آدمی کے بنیاد مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا ن لیگ کی وکٹیں گرانا شروع ہو چکی ہے آئندہ چند روز میں شریف خاندان اور صرف ان کے درباری ہی رہ جائیں گے۔آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئے گی اس مرتبہ دھندلی اور آر اوز کے زور پر الیکشن نہیں جیتنے دینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات