Live Updates

لاہور ،پی ٹی آئی جلسے میں سائونڈ سسٹم آپریٹر شدید گرمی اور کام کی زیادتی کی وجہ سے اچانک بے ہوش ہوگیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں لگائے جانے والے ولی سنز کے سائونڈ سسٹم کو آپریٹ کرنے والا آپریٹر شدید گرمی اور کام کی زیادتی کی وجہ سے اچانک بے ہوش ہوگیا بے ہوش کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر غلام مرتضیٰ کو طبی سہولیات فراہم کیں اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ولی سنز کے آپریٹر کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ولی سنز کے اہم آپریٹر غلام مرتضیٰ کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی کیونکہ غلام مرتضی ٰ ڈی جے ولی سنز کا اہم رکن ہے جو جلسہ میں سائونڈ کو آپریٹ کرنے کی مکمل مہارت رکھتا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ولی سنز کا آپریٹر غلام مرتضیٰ گزشتہ دو دن سے مسلسل کام کررہا تھا اور اسے آرام کا موقع نہیں مل رہا تھا جبکہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر عمران خان نے انتظامات میں کچھ تبدیلیاں بھی کیں جس کے باعث ولی سنز کے آپریٹر کو تمام کام کو دوبارہ انجام دینا پڑا جس کے باعث اسے آرام کا موقع نہیں ملا او ر وہ گزشتہ دوپہر شدید گرمی کے باعث اچانک بے ہوش ہوگیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات