سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پمسٹ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کا یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایچ ای سی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کررہا،مستقبل تاریک ہو رہا ہے ،چیف جسٹس نوٹس لیں،طلباء کا مطالبہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پمسٹ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء نے یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق کیلئے نعرے درج تھے طلباء کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی ہے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے کے باعث طلباء کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیںاور چیف جسٹس پاکستان ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیںاس موقع پر پمسٹ یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی درج کی۔