نواز شریف منگل کو ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کل بروز منگل کو ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے سابق وزیرعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ساہیوال جائیں گے جہاں وہ بھی جلسے سے خطاب کرینگی بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کو دوبارہ سے شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ملک بھر میں ہونے والے جلسوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکیل دیدی گئی ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف یکم مئی کو ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرینگے جبکہ نواز شریف 2 مئی کو رحیم یارخان،4 مئی کو چترال ،5 مئی کو جہلم،6 مئی کو مانسہرہ،8 مئئی کو خوشاب ،9 مئی کو چشتیاں،10مئی کو چکوال ،11 مئی کو ملتان اور 13 مئی کو گوجر خان میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے الیکشن 2018ء کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان جلسوں میں ووٹ کو عزت دو کے نعرہ پر مبنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔