ملک بھر میں یو م مئی کل پورے جوش و خروش سے منایا جائیگا،عام تطیل ہوگی

اتوار اپریل 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں یو م مئی کل پورے جوش و خروش سے منایا جائیگا یوم مئی کو ملک بھر میں عام تطیل ہوگی اور تمام تعلیمی اداروں سمیت سرکاری و نجی دفاتر اور تمام شیڈولڈ بینک بھی بند رہیں گے جبکہ اس دن کی مناسبت سے شکاگو کے مزدور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جبکہ یوم مئی کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے حق کیلئے آواز بلند کرینگے اور شکاگو کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرینگے یوم مئی کے حوالے سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی لیبر ونگ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی بھی یوم مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالے گئی جو ریلوے سٹیشن سے ہوتی ہوئی پریس کلب لاہور پہنچے گی جہاں شرکاء اس ریلی سے خطاب کرینگے جبکہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے زیر اہتمام بھی یکم مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی جائیگی جس میں مزدوروں کے حوالے سے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی جائیگی۔