صدر مملکت ممنون حسین اچانک اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) صدر مملکت ممنون حسین گزشتہ سہ پہر اچانک اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے صدر مملکت کے ہمراہ ان کی فیملی بھی لاہور کے دورے پر آئی ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ صدر مملکت اپنے دورہ لاہور کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔