جوہری ڈیل میں تبدیلی کا امریکی مطالبہ قبول نہیں، ایرانی وزیرخارجہ کا ٹرمپ کو پیغام

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والی ایرانی جوہری ڈیل میں تبدیلی کا امریکی مطالبہ نا قابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اس کے یورپی اتحادیوں نے بارہ مئی تک ایرانی جوہری معاہدے میں پائی جانے والی خامیوں کو دور نہ کیا تو ایران پر عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔

نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کے ساتھ کی جانے والی نیوکلئیر ڈیل میں موجود خامیوں کو درست کیا جانا لازمی ہے تاہم ایک مختصر بیان میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدرٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والی ایرانی جوہری ڈیل میں تبدیلی کا امریکی مطالبہ نا قابل قبول ہی

متعلقہ عنوان :