امریکا شام کو تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے، روسی وزیر خارجہ

شام کی سلامتی کے حوالے سے امریکی بیانات محض دکھاوا ہیں،ترک وایرانی ہم منصب سے ملاقات

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت شام کو تقسیم کرنے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق لاوروف نے یہ بات اپنے ترک اور ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لیے اعلیٰ ایرانی سفارت کار محمد جواد ظریف اور ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آول و ماسکو گئے ہوئے ہیں۔ ان وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں خاص طور شام کی صورت حال پر فوکس کیا گیا۔ لاوروف نے یہ بھی کہا کہ شام کی جغرافیائی سلامتی کے حوالے سے دیے گئے امریکی بیانات محض دکھاوا ہیں۔ تینوں وزرائے خارجہ نے شام کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت فراہم کی جانے والی امداد کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :