وزیراعظم بدعنوانی میں ملوث وزیر ریلوے پیویش گوئل کوبرطرف کریں، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا نریندر مودی سے مطالبہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی انہیں فوراً عہدہ سے ہٹا کران کے خلاف آزاد انہ انکوائری کرائیں غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہاکہ مودی حکومت کے ایک سینئر وزیر سنگین بدعنوانی میں ملوث ہیں اور وزیر اعظم ان کی حرکتوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ وہنجی کمپنیوں کے ساتھ کروڑ وں روپے کے ایسے سودوں میں شامل ہیں جو واضح طورپر غلط فائدہ اٹھانے ‘ نامناسب اور مفادات کے ٹکراو کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا نہ کھاوں گا نہ کھانے دوں گا کا نعرہ بدل کر کھاوں گااور کھلاوں گا ہوگیا ہی