ڈیرہ اسماعیل خان،ایف سی اہلکار گھر میں قتل ،نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) نامعلوم ملزمان نے تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں ایف سی اہلکار کو گھر میں سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،کلاچی پولیس نے مقتول کے سوتیلے بھائی کی رپورٹ پر دو نامعلوم مسلح افراد کیخلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع علاقہ مڈی میں ایف سی اہلکار محمد رمضان ولد اللہ داداپنے گھر چھٹی پر آیا اور گھر میں سو رہا تھا کہ رات گیارہ بجے دو نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے فائرنگ کر کے ایف سی اہلکار کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے کلاچی پولیس نے مقتول کے سوتیلے بھائی غفور ولد ولی خان کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ دو ملزمان کیخلاف 302-449/34ppcکے تحت درج کرلیا ہے ۔