جنوبی وزیرستان میں قتل ہونے والے چاروں دوستوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں

اتوار اپریل 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان کے علاقہ مومی کڑمہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے چار دوستوں کے جنازے گزشتہ رات ڈیرہ اسماعیل خان میں انکے علاقوں میں پہنچ گئے جہاں کہرام مچ گیا غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ان چاروں دوستوں حسن یار محسود ،اسحاق ولد سعید ،اسد اللہ ولد عبد اللہ اورسلیمان ولد دلاور مروت کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہر آنکھ اشک بار تھی مذکورہ نوجوان حسن یار محسود کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کام کے سلسلے میں گئے تھے جہاں نامعلوم ملزمان نے انکو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں انکی نعشوں کو آگ لگا دی تھی ۔