ڈیرہ اسماعیل خان ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی

اتوار اپریل 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) وینسم ہائوسنگ سکیم کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص کے جاں بحق اور دو کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد مذکورہ جگہ کے قریب پرائیویٹ تعلیمی سکول کے کیمرے خراب ہونے کا مقدمہ سکول مالک کے خلاف درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں وینسم ہائوسنگ سکیم کے قریب وانڈھا موچیانوالہ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کینٹ پولیس نے ایس آئی لیاقت خان کی رپورٹ پر وقوعہ کے نزدیک ترین مشکوة العلوم پبلک سکول کے کیمرے خراب ہونے پر سکول کے مالک قاضی عبد الرشید کے خلاف مقدمہ درج کر کے قاضی عبد الرشید کو گرفتار کرلیا ،،پولیس زرائع کے مطابق اگر مزکورہ سکول کے کیمرے ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو فائرنگ کے واقعے کے ملزمان کے بارے میں فوری معلومات مل سکتی تھی ۔