عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد،قادیانیت چندشکوک وشبہات کا نام ہے :علماء کرام

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام چار روزہ ختم نبوت کورس برائے خواتین مدرسہ علوم العربیہ سلطان پورہ لاہور میں منعقد ہواکورس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پہلے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا محبوب الحسن طاہرکا لیکچر ہوا۔مجلس کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ۔

تیسرے دن مولانا عبدالشکورحقانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، چوتھے دن ممتاز مذہبی سکالر اور مصنف کتب کثیرہ محمدمتین خالد،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ کے بیانات ہوئے۔کورس میں مختلف موضوعات ،عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ،جھوٹے مدعیان نبوت کا انجام ،حیات حضرت عیسی ؑ،کذبات مرزا،قادیانیوں اور عام کافروں میں فرق،قرب قیامت آنے والے حضرت عیسی ؑ اورحضرت مہدی ؓ کی علامات اور نشانیاں ،تحریک ختم نبوت کی کامیابیاں ،قادیانیوں کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے اور ان جیسے متعددموضوعات پر سیر حاصل گفتگوہوئی ۔

(جاری ہے)

مولانااسماعیل شجاع آبادی نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔قادیانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے ،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں قادیانیت دجل و فریب اور ختم نبوت کے انکار کانام ہے ۔ مولانا محبوب الحسن طاہرنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ۔

تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول سہل اور آسان ذریعہ ہے ۔متین خالدسنے لیکچر دیتے ہوئے قادیانیوں کی آئینی اور قانونی حیثیت کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت تسلیم کرلیں ۔نے کہا کہ اللہ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔تیسرے اور آخری دن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جسمیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان لاہور ڈویژن کے مسئول مولانا مفتی عزیزالرحمن،مولانامنہاج الحق راشد،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،قاری محمدسلیم سمیت کثیر تعداد میں علماء اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :