Live Updates

نواز شریف نے ہر وعدہ پورا کر دیا،حکومت آئینی مدت پوری کر لی ،رانا تنویر حسین

حکومت کے خلاف تمام تر سازشوں ، دھرنوں لاک ڈائون ، جلائو گھیرائو کے باوجود مملکت خداداد پاکستان نے ترقی کی ، سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ، ملک بھر میں ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ، ، ایئر پورٹ ، نئی یو نیورسٹیاں ، لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ محمد نوازشریف کو جا تا ہے ،خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں انہیں پورا کردیا ہے محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے لو گ با تیں کررہے تھے کہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے لیکن ہماری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی ملک میں جاری بڑے منصوبے مکمل کئے حکومت کے خلاف تمام تر سازشوں ، دھرنوں لاک ڈائون ، جلائو گھیرائو کے باوجود مملکت خداداد پاکستان نے ترقی کی ، سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ، ملک بھر میں ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ، ، ایئر پورٹ ، نئی یو نیورسٹیاں ، لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ محمد نوا زشریف کو جا تا ہے جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے احا طہ با غ شرقپور شریف ، معراج ٹائون ، نون والہ اور 5چک میں عاومی اجتماعات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چیئر میں ضلع کونسل انجینئر را نا احمد عتیق انور ، چو دھری مشتاق گجر سابق ایم پی اے ،چیئر مین ایم سی شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ ، امیدوار پی پی 138میا ں عبدالروف ، امیدوار پی پی 139چودھری خلیل احمد ور ک ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، یو سی چیئر مینوں ، را نا عامر حسیب ، ملک نوید محمود چوہان ، زبیر گھگ ، ملک ظہیر احمد ، ،ملک ذوالفقار کھوکھر ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چو دھر شہباز اصغر مرحبا والے اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دن رات دھرنا اور کام نہ کرنا عمران نیازی کا وطیرہ ہے نا م نہاد تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخواکو تباہ کر کے رکھ دیاہے وہاں پر بلین ٹری لاگنے کا دعویٰ کرنیوالے نیازی نے جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قایم کئے ،کے پی کے اور سندھ کے عوام پی ٹی آئی اور پی پی پی کی لو ٹ مار ، اقربا پروری اور منافقت ، مفادات کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں دونو ں جماعتوں نے اپنے صوبوں میں عوام کا جو حال کیا ہے وہاں کے عوام اب خادم پنجاب محمد شہباز شریف کو اپنا نجات دہندہ اور مسیحا سمجھتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لا ہور کے عوام عمران خان کا ساتھ نہیں دینگے زندہ دلان لاہور کل بھی نوا زشریف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آنیوالے کل میں بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہو نگے 2018کے انتخابات میں ملک کے غیور عوام،، نو دو گیارہ ،،کر ینگے نیازی کو وکٹیں گرانے کا بڑ اشوق ہے الیکشن میں اسے کلین بولڈ کردینگے ہم نے ملک وقوم کی خدمت کی ہے اپنی کارکردگی کی بنا پر مسلم لیگ (ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی صوبو ں اور مرکز میں انشااللہ مسلم لیگ کی حکومت ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات