متحدہ مجلس عمل نے 13مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا

اتوار اپریل 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے تشکیل دی گئی متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای( نے 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں امیر جے آئی سراج الحق نے فنڈ میں پانچ ہزار ڈال کر ایم ایم اے کے لیے فنڈ مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر پاکستان پلس جلسہ ہوگامتحدہ مجلس عمل کے پلٹ فارم سے الیکشن کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اڈیالہ جیل جائیں گے اس کے بارے میں وہ خود بھی کہہ چکے ہیں۔۔سراج الحق نے بد عنوان لوگوں کو تجویز دیتے ہو ئے کہاکہ کرپٹ لوگ اب صرف استغار کریں۔۔الیکشن قریب آتے ہی سیاسی مسافروں نے پارٹیاں بدلنا شروع کر دی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کو کرپٹ سیاست دانوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ 2002 میں ملک کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے بنائی گئی متحدہ مجلس عمل نے خیبر پختونخوا میں 2002 سے 2007 تک حکومت کی تھی جس کے بعد جماعت کے اندر اخلافات پیدا ہونے سے اس کی مقبولیت ختم ہوگئی تھی۔