ْاربوں روپے کرپشن سکینڈل کے ملزم ڈی جی کسٹمز شوکت علی کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ

سمگل موبائل فون اور گاڑیوں کی خفیہ طریقہ سے فروخت سکینڈل کا مرکزی ملزم شوکت علی ہے‘ مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر اور وزیر خزانہ سفارش کرنے میں مصروف سمری وزیراعظم کی میز پر، منظوری کے سو فیصد امکانات

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) اربوں روپے سکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر جنرل کسٹم اینڈ انٹیلی جنس شوکت علی کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ شوکت علی کے سب سے بڑے سفارشی مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر ہیں جن پر پہلے ہی کرپشن کے سکینڈل موجود ہیں شوکت علی نے کسٹم ایند انٹیلی جنس کا سربراہ بن کر اربوں روپے کی کرپشن کرکے اپنا پیٹ بھرا ہے۔

(جاری ہے)

شوکت علی پر الز ا م ہے کہ انہوں نے پکڑے گئے اربوں روپے مالیت کے موبائل فون اور قیمتی لگژری گاڑیاں خفیہ طریقہ سے فروخت کرکے قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا ہے بھاری کرپشن میں ملوث ہونے کے باعث شوکت علی سابق وزیراعظم نواز شریف کا پسندیدہ افسر ہے اور اکثر جاتی امراء میں ملاقاتوں کیلئے بھی موصوف جاتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ شوکت علی کی اگلے گریڈمیں ترقی کی سفارش خزانہ بارے وزیراعظم کے مشیر خزانہ اور وفاقی وزیر خزانہ نے بھی کی ہے اور ترقی کی سمری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ارسال کی گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی بھی کرپشن کے بادشاہ ہیں امید ہے کہ وہ بھی کرپشن میں ملوث شوکت علی کو لازمی ا گلے گریڈ میں ترقی دے کر اپنی دل کی مراد پوری کریں گے۔