جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات میں تاحال پیش رفت نہ ہوسکی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن پر گھر پر فائرنگ واقعہ کی تحقیقات دو ہفتے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکیں جس کے بعد ججوں کے اندر مزید عدم سیکیورٹی کا احساس پیدا ہوگا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے تحقیقات غیر پیشہ وارانہ طریقہ سے شروع کر رکھی ہیں تاہم چیف جسٹس آف پاکستان تحقیقات کی نگرانی خود کررہے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کے ان معزز ججوں میں شامل تھے جنہوں نے نواز شریف کو کرپشن اور بدیانتی پر عہدے سے فارع کیا تھا۔ لاہور کے پوش علاقہ ماڈل ٹائون میںجسٹس اعجاز الاحسن کا گھر موجود ہے جہاں ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہوئی تھی تاہم پندرہ دن گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔