’’میٹھے میٹھے اسلامی بھائی ‘‘بھی150ایکڑ زمین الاٹ کرانے میں کامیاب

ریونیو بورڈ سندھ نے سمری وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بھجوا دی

اتوار اپریل 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ’’میٹھے میٹھے اسلامی بھائی‘‘دعوت اسلامی کو سندھ حکومت کا 150ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ،زمین پر دعوت اسلامی والے اسلامی یونیورسٹی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے سینئر ممبر ریونیو نے یونیورسٹی کے قیام کے لئے دعوت اسلامی کو150ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی سمری تیار کی ہے جبکہ اس سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کا اعلان پہلے ہی بلال بھٹو زرداری نے کررکھا ہے۔

یہ سمری دعوت اسلامی کے یوسف سلیم عطاری کی طرف سے دی گئی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس سمری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے،اس زمین کی قیمت اربوں روپے میں ہے جو کہ مفت میں دعوت اسلامی کو الاٹ ہوگی حالانکہ مفت زمین پر فلاحی اداروں کا قیام بھی غیر قانونی ہی۔

متعلقہ عنوان :