سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی مبینہ ملی بھگت اور سیاسی مداخلت

مقررہ اوقات سے قبل بڑے آئل ٹینکروں اوربھاری مال برادر گاڑیوں کو غیر اعلانیہ شہر میں داخلے کی اجازت دیدی گئی دن کے اوقات میں مری روڈ پر اوور لوڈڈ مال بردارگاڑیوں کی آزادانہ آمدورفتسے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ٹر یفک کا نظام ٹرینی وارڈنز کے سپرد ، چین کی بانسری بجانا شروع کر دی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی مبینہ ملی بھگت اور سیاسی مداخلت کے باعث مقررہ اوقات سے قبل بڑے آئل ٹینکروں اوربھاری مال برادر گاڑیوں کو غیر اعلانیہ طور پرشہر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی اس مقصد کے لئے ٹریفک پولیس نے ایکسپریس وے پر کھنہ پل اورکری روڈ ، آئی جے پی روڈ پر خیابان سرسید اور ڈھوک حسو کے پوائنٹس سے وارڈنزڈیوٹیاں ختم کر کے مال برادر گاڑیوں کو فری ہینڈ دے دیا جس سے دن کے اوقات میں مری روڈ پر اوور لوڈڈ مال بردارگاڑیوں کی آزادانہ آمدورفت کے علاوہ صادق آباد، مسلم ٹائون ، ڈھوک مٹکال ، ڈھوک رتہ ،اور دیگر گنجان رہائشی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا جبکہ ٹریفک وارڈنز نے بھی ٹریفک کا نظام ٹرینی وارڈنز کے سپرد کر کے چین کی بانسری بجانا شروع کر دی شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کے مطابق رات11بے سے قبل آئل ٹینکروں اور مال بردار گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کے سخت احکامات کے باوجود 40سے 60ہزار لیٹر کے آئل ٹینکر ایسے وقت میں مری روڈ اور اندرون شہر واقع پٹرول پمپوں پر سپلائی دینے پہنچ جاتے ہیں جب مری روڈ سمیت اندرون شہر اہم سڑکوں پر انتہائی ٹریفک جام ہوتا اس دوران یہ آئل ٹینکر ٹریفک کے اژدہام میں پھنسے رہتے ہیں جو کسی وقت بھی انتہائی ناخوشگوار اور بڑے جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اسی طرح تعمیراتی میٹریل لے کر آنے والے بڑے ڈمپرز اور ٹرک دن کے اوقات میں شہر بھر میںآزادانہ نقل وحرکت کرتے ہیں جس سے بدترین ٹریفک جام رہتا ہے شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس نے دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخلے کے لئے کھنہ پل ،کری روڈ ،خیابان اور ڈھوک حسو میں محفوظ راستے دے رکھے ہیں جہاں پر کوئی ٹریفک وارڈن تعینات ہی نہیں ہوتا اور اس حوالے جب متعلقہ سرکل اور سیکٹر انچارج کو شکائیت کرنے پر جواب دیا جاتا ہے کہ مقامی سیاسی شخصیات کی ایما پرپابندی کے باوجود ایسی گاڑیوں کو داخلے سے نہیں روکا جاسکتاشہریوں نے آر پی او راولپنڈی فخر وصال سلطان اور چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او)راولپنڈی کیپٹن (ر)بلال افتخارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ پوائنٹس پر سول کپڑوں میں اہلکار تعینات کر کے از خود معاملہ مانیٹر کریں اور آئل ٹینکروں کے شہر میں داخلے کے اوقات میں توسیع کیا جائے اور دن کے وقت داخل ہونے والی مال بردار گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :