Live Updates

صوبائی حکومت نے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی بہترین کردار ادا کیا ہے،صوبائی وزیر مشتاق غنی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) خیبر پختونحوا کے صوبائی وزیر مشتاق غنی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی بہترین کردار ادا کیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں جس قوم کے میدان آباد ہوتے وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں منعقد کردہ سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹ پریمیر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر پرائز ڈسٹریبیوشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا. صوبائی وزیر نے کہا جب ہم نے پختونحوا میں حکومت سنبھالی اس وقت صوبے کا برا حال تھا ادارے تباہ اور رشوت کا بازار گرم تھا، ہمیں ہمارے قائد عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کرپشن اور میر ٹ کی خلاف ورزی کسی صورتِ برداشت نہیںکی جائے گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے اداروں میں انقلابی اصلاحات لائیںاور صوبے میں میرٹ کی بالادستی قائم کی۔ 70 سالوں کا کچرا 5 سالوں میں ختم کرنا ممکن نہیں لیکن اس پرکافی حد تک قابو پا لیا ہے اور آج تک صوبے کے تمام اداروں میں ایٹا کے ذریعے بھرتی ہوئی ہے اور حق دار کو اس کا حق مل گیا ہے، اس سے بڑا اقدام اور کیا ہو گا. صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوابا قی صوبوں کے لیے ایک تقلیدی مثال بن چکا ہے، خیبر پختونحوا کا محکمہ تعلیم اور صحت بہتر سے بہترین ہو چکا ہے، پولیس سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

مشتاق غنی نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم نے لوگوں کو مایوس نہیں کیا اور عوام ہماری کارکردگی کا موازنہ پچھلی حکومتوں سے کر سکتی ہیں، ہماری بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے کہ آج تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ایک مضبوط جماعت بن چکی ہے جس کا ثبوت آئندہ انتخابات میں عوام دے گی. تقریب کے اختتام پر جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں مشتاق غنی نے ٹرافیاں تقسیم کیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات