پشاور،مسلم گیٹ /اندرون پریٹی گیٹ بنوں سٹی بیوٹیفیکیشن اسفالٹ کا افتتاح
اتوار 29 اپریل 2018 19:20
(جاری ہے)
بنوں شہر کے عوام نے ڈپٹی کمشنر بنوں بمعہ ضلعی انتظامیہ آفسران کے لکی گیٹ پہنچنے پر ڈھول کے تھاپ پر استقبال کیا ۔
نوجوانوں نے نوٹوں کی پھرکی کرکے ضلعی انتظامیہ بنوں سے محبت کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ مسلم گیٹ ایک مہینے میں تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ بنوں بیوٹیفیکیشن پر کام تیزی سے جاری ہے جیل روڈ عوام کی سہولت کیلئے جلد کھولا جائیگا لیکن پولیس لائن کی حفاظت کیلئے حفاظتی دیوار اور دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں عوام بیوٹیفکیشن کام کی براہ راست نگرانی کریں جہاں کوئی غلطی ہو مجھے فوراً اطلاع کریں۔ پی اینڈ ڈی کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان کے تعاون کا مشکور ہو ں کہ انہوں نے اضافی گرانٹ جاری کرکے اس عظیم منصوبے میں لمحہ بہ لمحہ ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے مسلم گیٹ /اندرون پریٹی گیٹ میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت چوک بازار میں اسفالٹ کے کام کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے کرنل ، ڈی پی او بنوں صادق بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی ، سی اینڈ ڈبلیو کے رجسٹرڈ ٹھیکیداران صدر ملک حاجی سید نواز خان ، جنرل سیکرٹری ملک عبد المالک ٹھیکیدار، ملک عاصم خان ٹھیکیداروغیرہ کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان نے کہا کہ ہم وقتاً فوقتاً بنوں کا وزٹ کرتے ہیں بنوں بیوٹیفیکیشن کام پر جو کام ہورہا ہے ہم ڈپٹی کمشنر بنوں کی کاکردگی سے مطمئن ہیں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مذید فنڈ بھی ریلیز کرینگے لیکن کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایس ڈی او امیر اللہ خان نے کہا کہ انشاء اللہ بیوٹیفیکیشن کام اپنی مدت کے اندر مکمل کیا جائیگا اور ہماری کوشش ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے پہلے بیوٹیفیکیشن کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں بنوں شہر کے عوام نے ڈپٹی کمشنر بنوں زندہ باد ، ڈی پی او بنوں زندہ باد ، ایڈیشنل سیکرٹری شاہ محمود خان زندہ باد اور صوبائی حکومت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.