تاریخی جلسے نے شریف برادران کوبیمارکردیا ہے،فرخ جاوید مون

اتوار اپریل 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کپتان نے رائے ونڈ کے کرپٹ شہزادوں سے تخت لاہورچھین لیا ہے،ملک میں ’’دو نہیں ایک پاکستان ‘‘کی شروعات مینارپاکستان کے تاریخی جلسے سے شروع ہوچکی ہے،مینارپاکستان کے جلسے میں انسانوں کے سمندر نے الیکشن سے پہلے ہی تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا کرشریف برادران کی پنجاب سے چھٹی کا طبل جنگ بجادیا ہے،،شریف برادران کی سیاسی اننگزاب ختم ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

مینارپاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کے دس نکات،،پاکستان کی غریب اورمظلوم عوام کی تقدیربدل دیں گے ،تاریخی جلسے نے شریف برادران کوبیمارکردیا ہے اورانہیں پتا چل گیا ہے کہ ان کی ’’جھوٹ والی پھکی ‘‘اب نہیں بکنے والی ۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے نئے پاکستان میں شریف برادران،،آصف زرداری،،،اسفندیارولی،،مولانا فضل الرحمان ،،محمود خان اچکزئی جیسے کرپٹ سیاست دان اسمبلیوں میں نہیں بلکہ اڈیالہ جیل جائیں گے اوران سے غریب قوم کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ۔