تربیتی عمل سے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضا فہ اور ان کے زیرانتظام منصوبوں سے مقررہ اہداف کا حصول بھی یقینی بنانا ممکن ہے، خالد عیاض خان

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جنگلی حیات کیلئے محفوظ قرار دیئے گئے علاقوں کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ان کے انتظام وانصرام میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے اور نئے منصوبے بنانے کیلئے افسران کی جدید خطوط پر تربیت کاعمل جاری ر ہیگا انہوں نے کہا کہ تربیتی عمل سے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضا فہ اور ان کے زیرانتظام منصوبوں سے مقررہ اہداف کا حصول بھی یقینی بنانا ممکن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت محکمہ کے 22 افسران کے پانچ روزہ پراجیکٹ مینجمنٹ کورس مکمل ہونے پرکامیاب افسران کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد عیاض خان نے پروجیکٹ مینجمنٹ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حاصل کردہ تربیت کی روشنی میں اپنے متعلقہ اضلاع اور ریجنز میں عوام کو تفریح کی فراہمی کیلئے موجودہ وائلڈلائف پارکس میں مزید بہتری لانے اورنئے پارکس کے قیام کے منصوبے بناکر پیش کریں انہوں نے یہ بات یہاں۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹر ز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عامر مسعود، پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین پاکستان پروگرام میاں حفیظ احمد بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی جی وائلڈلائف نے کامیابی سے کورس مکمل کرنیوالے ضلعی و ریجنل افسران میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے۔خالد عیاض خان نے کہا کہ ۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورس مکمل کرنے والے افسران پراجیکٹ مینجمنٹ کے نئے طریقہ کار کو بروئے کار لا کر صوبے بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کیلئے جاری مختلف منصوبوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :