لاہور ،سوزوواٹر پارک انتظامیہ نے نئی سلائیڈ ماؤنٹین ڈیو سلپ اینڈ فلائے متعارف کروا دی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع شہریوں کی تفریح کیلئے سب سے بڑے سوزوواٹر پارک میں پارک انتظامیہ نے نئی سلائیڈ ماؤنٹین ڈیو سلپ اینڈ فلائے متعارف کروا دی ہے متعارف کروائی گئی سلائیڈ تفریح کیلئے آنے والے لاہوریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی بتایاگیا ہے کہ سوزو واٹر پارک تقریبا ًتین دہائیوں سے لاہوریوں کو سستے داموں تفریح کیلئے واٹر پارک کی سہولیات فراہم کر رہا ہے پارک میں دس ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے انتظامیہ کی جانب سے خطے کی پہلی منفرد سلائیڈ ماؤنٹین ڈیو سلپ اینڈ فلائے متعارف کرائی گئی جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ سستے داموں ان منفرد سلائیڈز کے مزے اٹھاتے ہیںسلپ اینڈ فلائے سلائیڈ پاکستانی اور بھارتی انجینئرز نے ڈیزائن کی ہے جس پر بیٹھنے والوں کو خصوصی لائف جیکٹس بھی پہنائی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :