لاہور ، شاہراہ قرطبہ چوک پر ایک ریت سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ٹریفک جام ہوگئی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مصروف شاہراہ قرطبہ چوک پر ایک ریت سے بھرا ٹرک الٹ گیاحادثہ ٹرک کا ٹائی راڈ کھولنے کے باعث پیش آیا ٹرک الٹنے کے باعث ساری ریت سڑک پر بکھر گئی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی تاہم ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری طو ر پر موقع پر پہنچ کر پرائیویٹ کرین منگوا کر دوسری ٹرالی میں ریت کو لوڈ کیا اور ٹریفک کی روانی کوبحال کیا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ٹرک کو پیش آنے والا حادثہ لیسکو کی جانب سے کھودے گئے گڑھے کے باعث پیش آیا جس کو کھودنے کے بعد دوبارہ مرمت نہیں کیاگیا لیسکو نے 132 کے وی ٹرانسیمین لائن بچھانے کیلئے گڑھے کو کھودا تھا لیکن اسے تعمیر نہیں کیا اور نہ ہی گڑھے کے قریب کوئی سائن بورڈ آویزاں کیا گیا جس کے باعث گزشتہ روز ٹرک کا حادثہ پیش آگیا شہری حلقوں کاکہنا ہے کہ لیسکو فوری طور پر اس گڑھے کو تعمیر کرے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔