لاہور ، بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ کے دوران 8 سالہ بچہ گولیاں لگنے سے جاں بحق

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) مناواں کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور لڑائی میں فائرنگ کے دوران 8 سالہ بچہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز محلے کے بچے آپس میں کسی بات پر لڑ پڑے اور بات بڑھ گئی اور اس لڑائی میں بچوں کے والدین و دیگر رشتہ دار بھی کود پڑے اور عامر نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اسی اثناء میں عامر کی جانب سے فائرکردہ ایک گولی 8 سالہ ماجد کو لگ گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے فائرنگ کرنے والے عامر کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے آٹھ سالہ ماجد کی لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔